عیدپرسیکورٹی پلان پرسختی سے عمل کیاجائےگا،ایڈیشنل آئی جی سندھ

285

ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو نے عید پر سیکورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا ، کہتے ہیں عیدالفطر پر 8 ہزار 200 افسران اور اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے ۔

ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے عیدالفطر پر مساجد ، امام بارگاہوں اور عید گاہوں کی موثر سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ حساس اداروں اور مقامات کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔

غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے عید پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے انٹیلی جنس شیئرنگ کی جائے گی ۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے عید سیکیورٹی پلان پر سختی سےعمل درآمد کیا جائے گا ۔