وقت بتائے گا الطاف حسین کا چیپٹرکلوزہوایاکسی اورکا، فاروق ستار

226

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کے کے ایف ملک چار بڑے فلاحی اداروں میں سے ایک ہے ۔ نامناسب حالات کی وجہ سے اس بار غریبوں کی وہ مدد نہیں کر پائیں جو کرتے تھے ۔ لوگ کہتے ہیں الطاف حسین کا باب ختم ہو جائے گا لیکن یہ تو وقت ہی بتائے گا کس کا باب ختم ہوتا ہے ۔

کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت غرباء میں امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر فاروق ستار کا کہنا تھا خدمت خلق فاؤنڈیشن کا شمار چار بڑی رضا کار تنظیموں میں ہوتا ہے، خدمت خلق فاؤنڈیشن صوبائی ،مقامی اور قومی سطح پر کام کر رہی ہے، کشمیرمیں جب زلزلہ آیا تو پاک فوج کے بعد سب سے پہلے کےکےایف کے رضاکار امداد کے لئے پہنچے تھے، کےکےایف کی کاوشوں کو ملکی و غیرملکی سطح پرسراہا گیا ہے، ہمارے اندرون سندھ 3 درجن سے زیادہ حفاظتی ٹیکے لگانے کے مراکز ہیں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کوشش ہے لوگوں کو باعزت روز گار دے سکیں تاکہ لینے والے ہاتھ کل دینے والے بن سکیں، کےکےایف کا کام اسی طرح جاری رہا تو نوجوانوں کو ملک میں باعزت روزگار ملے گا۔

سینیٹر فاروق ستار کا کہنا تھا نامناسب حالات کےباعث اس بارغریبوں کی ویسی مدد نہیں کر پائیں گے جیسی کرتے تھے، ہم نے الطاف بھائی کو لکھ دیا تھا کہ اس سال غریبوں کی امداد ممکن نہیں، اس سال چندے کے پیسے کم جمع ہوئے ہیں، چندے کی رسیدوں کیلیے ہمارے کارکنوں کی تلاشی لی جا رہی ہے ، چندے کی رسید کوئی اسلحہ نہیں۔