لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری 17جولائی سے 21جولائی تک بند رہے گا

193

 عید الفطر کے سلسلے میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری 17جولائی سے 21جولائی تک بند رہے گا اور 22جولائی سے حسب معمول کام شروع کردے گا۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز، سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر اور نائب صدر سید محمود غزنوی نے عید کے پر مسرت موقع پر تاجر برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پر معاشرے کے غریب طبقہ کا خیال ضرور رکھے جو معاشی مشکلات سے دوچار ہے۔