ریاض میں کار بم حملہ ، 1 شخص ہلاک، دو افراد زخمی

383

سعودی عرب کے شہر ریاض میں کار بم حملہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور نے  بارود سےبھری گاڑی کو سیکورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرادیا جس کے باعث ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ دھماکہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیوٹیموں کی جانب سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔