عید کی خوشیوں میں ضرورت مندوں اور مظلوموں کو بھی یاد رکھیں، حافظ نعیم الرحمن

275

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے عید الفطر کے پُر مسرت موقع پر عید کی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ عید کا تہوار ہماری زندگی میں بہت اہمیت کا حا مل ہے اور رمضان المبارک کے روزے رکھنے اور اس مقدس مہینے کی عبادت کے بعد یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحفہ ہو تا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہنا تھا کہ عیدالفطر کے موقع پر ضرورت اس بات کی ہے کہ ارد گرد ضرورت مندوں کو بھی یاد رکھیں اور عید کی خوشیوں میں ان کو بھی شریک کریں ۔انھوں نے کہا کہ اس وقت پورا عالمِ اسلام مشکلات و مسائل اور شدید آزمائش کا شکار ہے اور مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں جبکہ کشمیر ،فلسطین ،بر ما ،افغانستان ،عراق اور شام سمیت دیگر علاقوں میں آگ اور خون کا کھیل جاری ہے۔

نعیم الرحمن نے کہا طاغوتی اور سامراجی قوتیں مسلمانوں کی نسل کشی پر تیار ہیں اور عالمی برادری کھلم کھلا دہرے معیار اور اسلام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ مسلم عوام کی تر جمانی کر نے کے بجائے امریکہ اور سامراجی قو توں کے آلہکار بنے ہو ئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی مظلوموں کی حمایت میں ظلم کے خلاف آواز اُ ٹھائیں گی۔