عیدالفطراللہ تعالیٰ کی جانب سے روزوںاور اطاعت گذاری کا انعام ہے، معراج الہدیٰ صدیقی

248

 جماعت اسلامی سندھ کے امیر معراج الہدیٰ صدیقی کا کہنا ہے کہ عیدالفطراللہ تعالیٰ کی جانب سے مسلمانوں کیلئے روزوںاور اطاعت گذاری کا انعام ہے۔پورے سال کو اگر رمضان کی طرح گذارا جائے تو پاکستان خوشحال اور ملک سے کرپشن،بدامنی اوربھوک افلاس کا مکمل خاتمہ ہوجائے۔

 ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے اہلیان پاکستان سمیت عالم اسلام کوعید کی مبارک دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدکے دن غریبوں اور مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں ضرور شریک کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر،مصر،برما،افغانستان سمیت جہاں بھی مسلمان آزمائش سے دوچار ہیں انکی خصوصی مدد ونصرت کیلئے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھا جائے۔

معراج الہدیٰ صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ عید کے دن عالم اسلام سمیت پاکستان کی سالمیت،تعمیر وترقی خوشحالی اورامت کے اتحادویگانیت کی بھی دعائیں کی جائیں جبکہ انہوں نے زور دیا کہ عید اجتماعات میں فول پروف انتظامات جبکہ بجلی وپانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔