پاکستان نے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے پر اقوام متحدہ کے ادارہ ملٹری آبزرور گروپ میں شکایت جمع کرادی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ بانڈری پر ہر کچھ دن گزرنے کے بعد بلااشتعال فائرنگ کی جاتی ہے جس سے سرحدی علاقے قریب بسنے والے لوگوں کا جانی و مالی نقصان ہوتا ہے۔ تاہم پاک رینجرز کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جاتا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پاکستان کے 4 افراد شہید جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے ۔ پاکستانی حکام کی جانب سے بھارتی سفیر سے جواب طلبی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی تھی۔