صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کی عیدالفطر پر قوم کو مبارک باد

200

صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے شوال کا چاند نظر آجانے پر عالم اسلام اور اہل اسلام کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔

صدر پاکستان ممنون حسین نے اپنے ایک بیان میں پوری قوم اور امت مسلمہ کو شوال کا چاند نظر آجانے پر عیدالفطر کی پیش گی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پر قوم اپنے قریب بسنے والے غریب لوگوں کا خیال رکھے اور اپنی زکوۃ اور فطرہ کوشش کرکے مستحقین تک پہنچائے۔

وزیر اعظم پاکستان میں میاں محمد نواز شریف نے عالم اسلام اور قوم کو عید الفطر کی پیش گی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم عید کے موقع پر وطن پر قربان ہونے والوں کو یاد رکھے جبکہ انھوں نے دعا کی کہ اللہ ملک پاکستان کو بیرونی اور اندرونی سازشوں سے محفوظ رکھے۔

 واضح رہے پاکستان بھر میں آج شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ پاکستان ، ہندوستان اور بنگلہ دیش میں کل بروز ہفتہ 18 جولائی کو عیدالفطر مذہبی عقیدو احترام سے منائی جائی گی۔