رینجرز نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے انچارج کیف الوریٰ کو رہا کردیا

306

رینجرز نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے انچارج کیف الوریٰ کو رہا کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رینجرز نے متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کیف الوریٰ کو رہا کردیا ہے۔ کیف الوریٰ کو گزشتہ رات ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے حراست میں لیا گیا تھا۔

 واضح رہے گزشتہ رات گئے رینجرز کی جانب سے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں عزیزمتحدہ قومی مومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارا گیا جس میں رینجرز اہلکاروں نے خورشید میموریل ہال کی تفصیلی تلاشی لی جبکہ چھاپہ کے دوران رینجرز نے نائن زیرو سے اہم دستاویزات اور فائلز بھی اپنے قبضے میں لیں۔

 رینجرز نے چھاپے کے دوران ایم کیو ایم  رابطہ کمیٹی کے انچارج  کیف الوریٰ  سمیت کئی اہم رہنماؤں جن میں عظیم فاروقی، سفیان یوسف اور قمر منصور  کو حراست میں لیا تھا تاہم  عظیم فاروقی اور سفیان یوسف کو ابتدائی تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا۔  جب کہ قمر منصور اور  کیف الوریٰ کو مزید تفتیش کے لئے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا ۔