شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم

223

شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم  ہوگیا ہے۔ شوال کے چاند سے متعلق حتمی اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمن نے کی جبکہ اجلاس میں علماء کرام اور مفتیان کرام سمیت ماہر فلکیات نے شرکت کی۔ تاہم شوال کے چاند نظر آجانے کا اعلان کچھ دیر بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیر مین باضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔

واضح رہے امت مسلمہ رمضان المبارک کے مہینہ کے اختتام پر شوال کے مہینے کی شروع کی 3 تاریخوں میں دنیا بھر میں عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے مناتی ہے۔