پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا کل ہفتہ کے روز عیدالفطر ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائی گی۔
رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں یکم شوال کا چاند نظر آگیا ہے جبکہ ملک بھر میں بروز ہفتہ 18 جولائی کو عیدالفطر منائی جائی گی۔ عید الفطر پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور بنگلہ دیش میں بھی ہفتہ کے روز منائی جائی گی۔
واضح رہے شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمن نے کی جبکہ اجلاس میں علماء کرام اور مفتیان حضرات اور کمیٹی کے دیگر ممبران سمیت ماہرین فلکیات نے بھی شرکت کی تھی۔
صوبائی اور وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر 17 جولائی سے 21 جولائی تک ملک بھر میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔