ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

276

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت اور جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ عید گاہوں مساجد اورکھلے میدانوں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ اس موقع پر انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ نماز عید کیلئے مساجد،امام بارگاہوں،اورکھلے میدانوں میں عید کے بڑے بڑے اجتماعات کی سیکورٹی کیلئے 5ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جبکہ راولپنڈی میں عید گاہ اصغر مال روڈ پرنماز عید کی ادائیگی کیلئے سب سے بڑا اجتماع ہوا۔ کراچی، لاہور، پشاور،کوئٹہ اور آزاد کشمیر سمیت تمام شہروں میں عید کے اجتماعات ہوئے۔ اس موقع پر علمائے کرام نے اپنے خطبات میں عید الفطر کی اہمیت اور دینی فرائض بیان کیے۔ عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اس کے علاوہ عید گاہوں مساجد اور امام بارگاہوں پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ چیکنگ کے بعد نماز کی ادائیگی کیلئے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ سیکورٹی کو مربوط بنانے کیلئے سادہ لباس میں ملبوس اہلکار بھی مختلف مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دیے۔