کراچی: کورنگی میں کار پر فائرنگ، دو افراد ہلاک

309

کراچی کے علاقے کورنگی میں دہشتگردی کی ایک تازہ واردات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردی کی کاروائی کورنگی ڈیڑھ نمبر کی پلیہ پر کی گئی جہاں نامعلوم افراد کی ایک گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تاہم دونوں ہی افراد شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد کی شناخت ازہر محمود اور علی کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے میتوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ قانون نافز کرنے والے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔