پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس کل دبئی میں طلب

231

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس کل دبئی میں طلب کر لیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ کو خصوصی طور پر دبئی طلب کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس کل دبئی میں طلب کر لیا ہے ۔ اس حوالے سے چیئرمین پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو خصوصی طور پر دبئی پہنچے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں ملکی سیاسی  صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ سندھ کے امور پر اہم فیصلے کیے جائینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں سندھ کابینہ اور اعلیٰ بیوروکریسی میں ردوبدل کے حوالے اہم فیصلے متوقع ہیں ۔