پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت، ورثاء کا کراچی پریس کلب پر احتجاج

340

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون کا رہائشی مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگیا۔ مقتول کے لواحقین نے نوجوان کی ہلاکت پر پولیس کے خلاف کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا۔

 پولیس کے مطابق مقتول پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلہ میں ماراگیا ہے جبکہ مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ نوجوان کو پولیس نے حراست کے دوران شدید تشدد کرکے قتل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ساجد اسحاق نامی شخص کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا جس کو پولیس نے 2 جولائی کو حراست میں لیا تھا۔ تاہم 20 جولائی کو پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ میں مقتول ہلاک ہوگیا ہے۔