کابل:افغان صوبے لوگر میں امریکی فضائیہ کا حملہ، 14افغان فوجی ہلاک

255

افغانستان کے صوبے لوگر میں امریکی فوج کے فضائی حملے میں 14 افغان فوجی مارے گئے ۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر میں امریکی فضائی نے غلطی سے حملہ افغان فورسز کی چیک پوسٹ پر کر دیا ۔ چیک پوسٹ پر حملہ دو امریکی ہیلی کاپٹروں نے کیا جس کے نتیجے میں 14 افغان فوجی مارے گئے ۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

افغان فوجی حکام کا کہنا ہے کہ چوکی پر افغان پرچم واضح طور پر نظر آ رہا تھا ۔ نیٹو حکام کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔