ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کو رینجرز کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کو رینجرز نے جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹر کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت کی جانب سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور کو راہداری ریمانڈ کے تحت رینجرز کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ قمر منصور کو عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے رینجرز نے 18 جولائی کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رات گئے چھاپہ مارکر رکن رابطہ کمیٹی قمر منصور اور نائن زیرو کے انچارج کیف الوریٰ کو حراست میں لیا تھا تاہم نائن زیرو کے انچارج کیف الوریٰ کو کچھ ہی دیر بعد رینجرز کی جانب سے رہا کردیا گیا تھا جبکہ قمر منصور کو اشتعال انگیز تقاریر کے سہولت کار ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔