آئی سی پی آر کا کہنا ہے اقوام متحدہ کے پاکستان اور بھارت کیلیے ملٹری آبزور گروپ نے ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے حقائق اکٹھے کئے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے پاکستان اور بھارت کے لئے فوجی مبصر گروپ نے صالح پور ، چپراڑ اور ملانی سیکٹر کا دورہ کیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی مبصر گروپ نے بھارتی فائرنگ سے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا اور بھارتی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے زخمی ہونی والے دیہاتیوں سے بھی ملاقات کی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی مبصر گروپ نے بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی آبادیوں کا خود جائزہ لیا اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے حقائق اکٹھے کئے ۔