کولمبو میں کھیلے جانے والے پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو 135 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل کرلی ہے۔ گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 317 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر سرفراز احمد 77 رنز بناکر نمایاں بلے راز رہے اور مین آف دی میچ کے ایوارڈ کے حق دار بھی قرار پائے جبکہ محمد حفیظ 54، اظہر 49، شعیب ملک 42، اور محمد رضوان نے 35رنز بنائے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے بالر ملنگا اور پتھیرانا ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔