کینجھرجھیل اور پنوعاقل کے کچے میں ڈوب کر چار افراد جاں بحق

215

ٹھٹھہ کینجھر جھیل میں ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق ہو گئے جبکہ سکھر میں کچے کے علاقے میں سیلابی پانی میں بھی ڈوب کر دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔

ٹھٹھہ میں کینجھر جھیل میں تفریح کے لئے آئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے دو نوجوانوں کی لاشوں کو نکال لیا ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں ۔ پولیس کے مطابق دو نوجوان کراچی کے رہنے والے اور شناخت سہیل اور سلمان پٹھان کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

سکھر میں پنوعاقل کے کچے کے علاقے میں سیلابی پانی ڈوب کر دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے دو جاں بحق افراد کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔