دبئی:پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس ، وزیراعلیٰ سندھ ، مرادعلی شاہ، رحمان ملک دبئی روانہ

266

پیپلزپارٹی کے دبئی میں ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعلیٰ سندھ ، سینیٹر رحمان ملک اور سینئر صوبائی وزیرمراد علی شاہ دبئی روانہ ہو گئے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس دبئی میں طلب کیا ہے جس میں شرکت کے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، سینئر صوبائی وزیر سندھ مراد علی شاہ اور سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک دبئی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی اور خصوصی طور پر سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ اجلاس میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کی تنظیم نو اور سندھ کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں ۔