پی ڈی ایم اے نے چترال میں تباہی کی رپورٹ جاری کر دی

262

پی ڈی ایم اے نے چترال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق مختلف دیہاتوں میں 10 سے 40 فیصد زرعی اراضی سیلابی پانی میں بہہ گئی ۔

پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے چترال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے 133 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 33 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔ رپورٹ کے مطابق پینے کے پانی کی 125 اسکیموں کو نقصان پہنچا ۔ سیلاب میں ڈوب کر دو افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 26 دیہات متاثر ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق 13 رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے ۔