اسلام آباد: احتساب کمیشن کا میاں وحیدالدین کے گھر پر چھاپہ

220

اسلام آباد احتساب کمیشن نے سیکریٹری معدنیات خیبرپختونخوا میاں وحیدالدین کے گھر پر چھاپہ مار کے اہم دستاویزات کو قبضے میں لے لیا ۔

اسلام آباد احتساب کمیشن کے انٹیلی جنس ونگ نے کے پی کے سیکریٹری معدنیات میاں وحیدالدین کے گھر پر چھاپہ مار کرے اہم دستاویزات کو قبضے میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران تھانہ شرقی کے پولیس اہلکار بھی احتساب کمیشن کے افسران کے ساتھ تھے ۔ میاں وحیدالدین کا گھر پشاور کینٹ میں واقع ہے ۔ واضح رہے کہ میاں وحیدالدین پر کروڑوں کی کرپشن کا الزام ہے ۔