چمن کے علاقے خانوزئی میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق دو گاڑیوں میں تصادم کا واقعہ صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں خانوزئی کے علاقے میں پیش آیا اور حادثہ میں 5 لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 25 افراد زخمی ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر حادثہ کی جگہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔