لاہور انتظامیہ کی نااہلی ، بارش کے باعث کیے علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا

239

لاہور میں انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث بارش کا پانی سڑکوں، بازاروں اور گلی محلوں میں جمع ہوگیا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارشوں کے نتیجے میں کیے علاقوں میں نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے نکاسی آب کے لئے کوئی انتظامات نہیں کیے جارہے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں انتہائی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے ملک میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں میں طغیانی پیدا ہوگئی ہے جبکہ سیلاب سے پنجاب کے کئے علاقے اور دیہات زیر آب آگئے ہیں جس سے بڑے پیمانے پر مالی نقصانات ہوئے ہیں۔