امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سعودی عرب کے 18 روزہ دورے کے بعد 22 جولائی کو وطن واپس پہنچیں گے۔
سینیٹر سراج الحق نے اپنے سعودیہ عرب کے دورہ کے دوران حرمین شریفین سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں پاکستانی کمیونٹی کے اجتماعات سے خطابات کیے اورعمرہ ادا کیا جبکہ مسجد نبوی میں اعتکاف کی سعادت بھی حاصل کی۔ اپنی وطن واپسی کے موقع پر امیر جماعت علامہ اقبال ایئر پورٹ پر چار بجے سہ پہر پہنچیں گے اورمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔