کراچی میں غیرمعمولی بارشوں کا امکان نہیں،شعیب صدیقی

283

ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کراچی میں غیر معمولی  بارشوں کا کوئی امکان نہیں ۔ بارشوں کے دوران سائن بورڈ سے شہریوں کو نقصان پہنچا تو کمپنی کے خلاف کارروائی کریں گے ۔

قائم مقام ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا ہے بارشوں کے بعد نکاسی آب حکومت کی پہلی ترجیح ہوتی ہے اور اس حوالے سے شہری انتظامیہ مون سون سے نمٹنے کے لئے بالکل تیار ہے ۔ شعیب صدیقی کا کہنا ہے مون سون بارشوں کے پیش نظر شہر سے سائن بورڈ ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ قائم مقام ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے تمام قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے تمام اداروں کا آپس میں رابطہ بہت ضروری ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا بارشوں کے دوران سائن بورڈ سے شہریوں کو نقصان پہنچا تو کمپنی کے خلاف کارروائی کریں گے ۔