کراچی:کمشنرکراچی کی زیرصدارت رین ایمرجنسی اجلاس

202

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیرصدارت رین ایمرجنسی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ۔ کمشنر کراچی نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افسران اپنی حدود میں رین ایمرجنسی کے پیش نظر ٹھوس اقدامات کریں ۔

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت رین ایمرجنسی کے حوالے اہم اجلاس کمشنرہاؤس میں ہوا ۔ شعیب احمد صدیقی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نالوں کے چاک پوائنٹس کو بارشوں سے قبل صاف کیا جائے اور جس افسر نے اس میں کوتاہی کی اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا اسٹنٹ کمشنرز اپنی حدود میں رین ایمرجنسی کے پیش نظر ٹھوس اقدامات کریں ۔ ندی نالوں کے صفائی کے لئے تجاوزات کو ہٹایا جائے ۔

شعیب احمد صدیقی نے کے الیکٹرک ، واٹربورڈ ، سول ایوی ایشن سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کہ وہ مون سون کے دوران شہری حکومت کے ساتھ رابطے میں رہیں ۔ ان کا کہنا تھا ہمارے پاس جادو ہو تو بھی شہر کو 2 سے 3 ماہ میں صاف نہیں کیا جاسکتا۔