پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت 80 ٹن وزنی ٹرانسفار مر کار گو طیارہ اے این 124 کے ذریعے چین سے پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹرانسفارمر جس کا وزن تقریبا 80 ٹن ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کا پہلا ہیوی ٹرانسفار مر کراچی پہنچادیا گیا ہے۔ ٹرانسفار مر کو روسی طیارہ اے این 124 کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا جبکہ ہیوی ٹرانسفارمر کو طیارے سے ٹریلرپر منتقل کرتے ہوئے تین کرینیں ٹوٹ گئیں۔
واضح رہے اپریل کے مہینے میں چین کے صدر شی چن پنگ نے پاکستان کا دورہ کیا اور چین اقتصادی راہداری کے 8 منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھی جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان 45 کھرب 67 ارب روپے کے توانائی کے چودہ منصوبوں سمیت 51 معاہدوں پر دستخط بھی کیے ۔