وزیراعظم نواز شریف جلد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

236

وزیراعظم نواز شریف موسم کی صورت حال بہتر ہوتے ہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم  نے بارشوں سے چترال میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر جانا چاہتے تھے لیکن موسم کی خرابی کے باعث لاہور سے نہیں نکل سکے۔ وزیراعظم موسم کی صورت حال بہتر ہوتے ہی متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایت کی گئی ہے کہ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دوسرے متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر ریلیف اور ریسکیو کی کوششیں تیز کی جائیں۔ این ڈی ایم اے نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سرگرمیاں پہلے ہی شروع کر دی ہیں۔ وزیراعظم نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو بھی ہدایت کی ہے کہ این 45 کو کھلا رکھا جائے جو چترال کو قومی شاہراتی نیٹ ورک سے ملاتی ہے۔