کراچی:مختلف علاقوں میں تیز بارش ، بجلی کی سپلائی معطل

261

 کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے ۔ بارش کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں بجلی سی سپلائی معطل ہو گئی ہے ۔

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے ۔ جن علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ان میں نیو کراچی ، نارتھ ناظم ، ناظم آباد ، یوپی موڑ ، ہونی ورسٹی روڈ ، سہراب گوٹھ ، صدر ، آئی آئی چندریگر روڈ ، کورنگی ، کیماڑی سمیت دیگر علاقے بھی شامل ہیں ۔ بارش اور تیز ہوا کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کے تار ٹوٹ گئے ہیں جبکہ بارش کی وجہ مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے ۔