پاک آرمی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے ، آرمی چیف

203

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جنرل راحیل شریف  کہتے ہیں  کورہیڈکوارٹرز اپنے متعلقہ علاقوں میں سیلاب کی صورتحال کی خود مانیٹرنگ کریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کو چترال سمیت ملک کے دیگر حصوں میں سیلاب سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام کور ہیڈ کوارٹرز اپنے متعلقہ علاقوں میں سیلاب کی صورتحال کو مانیٹر کریں اور سیلاب سے نمٹنے کے لئے بھرپور تیاری کر کے رکھیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت کے پیش نظر پاک فوج چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چھٹے روز بھی ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ریلیف آپریشن میں اب تک پاک آرمی اور فرنٹیئر کور کی طرف سے سیلاب متاثرین میں 16 ٹن اشیائے خوردونوش تقسیم کی جا چکی ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے ابھی تک 100 ٹن راشن سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا ہے ۔ پاک آرمی نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سیلاب کے پانی میں پھسے 73 افراد کو حفاظتی مقامات پر پہنچایا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو آپریشن میں پاک آرمی کے دو آئی ایم 17 ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈاسپتال کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھجوا دیا گیا ہے۔