پاک آرمی کا اسکردو میں ریلیف کیمپ قائم ، آئی ایس پی آر

173

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاک آرمی نے اسکردو میں ریلیف کیمپ قائم کر دیا ہے ۔ پاک آرمی نے سیلاب سے متاثرہ گاؤں نارگرو سے 74 خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے تازہ بیان کے مطابق پاک آرمی نے اسکردو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیئے ہیں ۔ پاک فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ 450 افراد میں کھانا تقسیم کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب سے فصلوں ، کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے مگر مویشی محفوظ رہے ۔ پاک فوج نے اسکردو کے گاؤں نارگرو میں 74 خاندانوں کو محفوظ مقام منتقل کر دیا ، ریسکیو کئے گئے افراد کو رہائش کے لئے ٹینٹ اور کمبل فراہم کر دیئے گئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی بریگیڈ کمانڈر نے گاؤں نارگرو کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔ پاک فوج نے اسکردو میں فری میڈیکل کیمپ قائم کر دیا ہے جہاں مریضوں کو فری علاج اور دوائیوں کی سہولت باہم پہنچائی جا رہی ہے ۔