حکومت سیلاب متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے، شہباز شریف

265

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کا لندن سے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے فنڈ کو ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کوذمہ داری کے ساتھ متعلقہ حکام اور ادارے مدد فراہم کرے جبکہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے انتظامیہ میڈیکل کیمپس قائم کرے اور متاثرین کو طبی سہولیات کی فوری فراہم کو یقینی بنایا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک میں سیلاب کی صورت میں آئی آفت سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انھوں نے کہا کہ چترال میں سیلاب کی تباہ کارئیوں پر نہایت افسوس ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے سیلابی پانی نے  مظفر گڑھ کے علاقے میں منہ زور ریلا میں  تباہی مچاتے ہوئے آٹھ دیہات کو تہس نہس کردیا جبکہ لیہ میں بھی بے رحم پانی  نے سو سے زائد بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے متاثرہ بستیوں میں مکینوں کی بڑی تعداد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہے۔

دوسری جانب سیلاب نے چترال میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے ۔ اونچے درجے کے سیلاب کے باعث  وادی کیلاش، وادی پھستی اور بمبوریت میں درجنوں مکانات اور ہوٹل بھی سیلابی ریلے کی زد میں آ گئے جبکہ چترال کا سب ڈویژن مستوج سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔