آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر ایونٹ میں ہانگ کانگ نے پلے آف میچ میں افغانستان کو انتہائی دلچسپ اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا کر آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 میں جگہ بنا لی ہے۔
ہانگ کانگ اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔ ہانگ کانگ نے آخری اوور میں 16 رنز بناکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔
ہانگ کانگ کی جانب سے جمی ایٹکنسن 47 اور مارک چیمپن 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ افغانستان کے نورز مینگل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔