کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

306

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق کراچی میں آج موسم ابر آلود رہے گا، شہر کا درجہ حرارت 29سینٹی گریڈ ہے جو زیادہ سے زیادہ 34سے36ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ کراچی میں رات کوہونےوالی بارش مون سون سے پہلےکی بارش تھی جب کہ شہر میں23 سے25 جولائی کےدوران تیز بارش کاامکان ہے۔

ان کے بقول ملک بھر میں مون سون کی بارشوں میں فی الحال کمی آئی ہے تاہم موجودہ مون سون کاسلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔