اسلام آباد میں حلقہ بند یوں میں ردو بدل سے الیکشن کا مر حلہ کھٹائی میں پڑسکتا ہے،میاں محمد اسلم

292

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلد یاتی الیکشن مو جودہ حلقہ بندیوں اور متعین کی گئی یونین کو نسلوں کے مطابق ہی کروائے جائیں ،اسلام آباد میں حلقہ بند یوں اور یونین کو نسلوں کی تعداد میں ردو بدل سے الیکشن کا مر حلہ کھٹا ئی میں پڑ سکتا ہے،بلد یاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں یا غیر جماعتی ان کا انعقاد حالات کا تقا ضہ اور مسائل زدہ شہریوں کی اولین ضرورت ہے ۔جماعت اسلامی حکو مت سے مطالبہ کر تی ہے کہ بلد یاتی الیکشن کے انعقاد کی راہ میں مو جو د تما م رکا ٹیں جلد از جلد دُو ر کر کے الیکشن کا انعقاد یقینی بنا یا جا ئے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے تحت منعقدہ بلد یاتی کنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان ،خالد فارو ق ،راجہ حنیف ،ڈا کٹر تہذیب الحسن ،حا جی دلاور ،جہا نگیر عباسی ،منظور مسیح اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔

میاں محمد اسلم نے کہا جمہوری معاشروں میں عوام کو با اختیار بنایا جا تا ہے جبکہ نام نہاد جمہوریت کے علم برداروں نے اسلام آباد کے شہریوں کو نصف صدی سے اپنی قیادت کے انتخاب اور ااختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے سامنے رکاوٹیں کھڑ ی کر رکھی ہیں اور دارلحکو مت کے باسیوں کو تیسرے درجے کا شہری سمجھتے ہو ئے انھیں بیورکریسی کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔میاں محمد اسلم نے حکو مت اور سپر یم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں بلد یاتی انتخابات کے حوالے سے قانون سازی کو جلد از جلد مکمل کر کے الیکشن کا انعقاد کیا جا ئے تا کہ عوام کے مسائل گلی محلے کی سطح پر حل ہو سکیں۔

کنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے کہا بلد یاتی ادروں کے عدم مو جو دگی کے باعث پو را اسلام آباد مسائل کی آماجگا ہ بنا ہو ا ہے ،تمام ادارے مسائل حل کر نے میں ناکام ہو چکے ہیں شہری انتخابات میں عوام کا درد رکھنے والے اُمیدوارن کوووٹ دیں۔انھوں نے کہا بو سیدہ نظام اور آزمود چہروں سے جان چھڑائے بغیر تبدیلی ممکن نہیں،آج پھر پُرانے شکاری نئے جال کے ساتھ میدان میں آئے ہو ئے ہیں یہی وہ لو گ ہیں جنہوں نے قومی الیکشن میں عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ لیے تھے مگر اس کے بعد یہ عوام کے مسائل کے حل کی بجا ئے اضافے کا سبب بنے ۔

زبیر فارو ق خان نے کہاالیکشن کمیشن نے80 فیصد کام مکمل کر رکھا تھا جبکہ اسلام آباد میں ہزاروں امیدواروں نے الیکشن کے کٹھن مراحل سے گزر کر انتخابی مہم کو عروج پر پہنچا رکھا تھا ایسے میں الیکشن شیڈول کو منسوخ کر کے بڑے پیمانے پرشہریوں کی توا نائیاں ،وسائل ،اور صلاحیتوں کوضائع کر دیا گیا ہے ۔