وزیراعظم سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے چترال روانہ

204

وزیراعظم میاں نوازشریف گلگت بلتستان  کے سیلاب متاثرہ علاقوں کو دورہ کرنے کے لیے چترال روانہ ہوگئے ہیں۔

سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم چترال روانہ ہوگئے ہیں۔وزیراعظم کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی جائے گی اور ریلیف کے کاموں سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چترال میں سیلاب سے سڑکیں بند اور 40سے زائد رابطہ پل بہہ ٹوٹ گئے ہیں۔