کولمبو:چوتھا ون ڈے ، سری لنکا کا پاکستان کو جیت کے 257 رنز کا ہدف

230

سری لنکا نے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کو جیت کے لئے 257 رنز کا ہدف دے دیا ۔ سری لنکن بلے باز ایچ ڈی تھریمانے نے 90 رنز اسکور کیئے ۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والے چوتھے ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لئے 257 رنز کا ہدف دے دیا ۔ سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز اسکور کئے ۔ سری لنکا کی طرف سے پریرا اور دلشان نے اننگز کا آغاز کیا ۔ مگر پہلی وکٹ بغیر کوئی رن بنائے گر گئی جب پریرا ، محمد عرفان کی گیند پر اماد وسیم کو کیچ پکڑا کو پویلین لوٹ گئے ۔ 109 رنز پر سری لنکا کی دوسری وکٹ گری جب دلشان 50 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اے ڈی میتھو تھے جب سری لنکا کے اسکور 143 رنز تھے ۔ سری لنکا کی چوتھی وکٹ 170 رنز پر گری جب چندیمل 21 گیندوں پر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی پانچویں وکٹ 186 رنز پر گری جب تھریمانے 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ 215 پر سری لنکا کی چھٹی وکٹ گری جب سری واردانا 11 گیندوں پر 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پری ینجانا تھے جب سری لنکا کے 228 رنز تھے ۔ سری لنکا کی آٹھویں وکٹ 243 رنز پر گری جب پاتھی رانا 14 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ۔ نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ملنگا تھے جنہوں نے 8 گیندوں پر 15 رنز اسکور کئے ۔

پاکستان کی طرف سے محمد عرفان نے تین اور انور علی نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔ راحت علی ، یاسر شاہ اور عماد وسیم نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔