وزیراعظم کا چترال کے لئے پچاس کروڑ روپے امداد کا اعلان

226

وزیراعظم نواز شریف نے چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا ۔ دورے سے قبل وزیراعظم کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور امدادی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ وزیراعظم نے چترال میں امدادی کاموں کی تکمیل کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے پچاس کروڑ دینے کا اعلان کیا ۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کے نے چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو فضائی دورہ کیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے ۔  دورے سے قبل جے او سی مالاکنڈ میجرجنرل نادر خان نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے پاک فوج کے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومت نے چترال کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے اس لئے آفت زدہ ہونے پر زرعی قرضے معاف کر دیئے جائیں گے ۔ وزیراعظم نے چترال میں مزید یوٹیلیٹی اسٹور کھولنے کی بھی ہدایت کی تاکہ خوراک فراہم کو ممکن بنایا جا سکے ۔ وزیراعظم نے چترال میں سیلاب ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے پچاس کروڑ روپے وفاقی حکومت کی طرف سے دینے کا اعلان کیا ۔