سندھ حکومت نے کئی اہم صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ۔ شرجیل میمن سے وزیراطلاعات کا قلمدان لے کر نثار کھوڑو کو دے دیا گیا ۔
سندھ حکومت نے کئی اہم وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کو آب پاشی اور محکمہ اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا ۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق شرجیل میمن کے پاس بلدیات ، ورکس اینڈ سروسز اور آرکائیو کا قلمدان رہے گا ۔
سندھ حکومت کے نوٹی فیکیشن کے مطابق مکیش کمارچاولہ کے پاس آئی ٹی، پبلک ہیلتھ انجینیرنگ اوردیہی ترقی کا قلمدان ہو گا ۔ میرہزارخان کے پاس تعلیم اورشرح خواندگی کا قلمدان ہو گا جبکہ نوٹی فیکیشن کے مطابق ڈاکٹر سکندر میندھرو کے پاس پارلیمانی امور اور ماحولیات کا قلمدان رہے گا ۔