کراچی:سندھ حکومت نے اہم سیٹوں پر تبادلے اور تقرریوں کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا

272

سندھ حکومت نے اہم سیٹوں پر تبادلے اور تقرریوں کو نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ۔ گریڈ 21 کے افسر محمد وسیم کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی تعینات کر دیا گیا ۔

سندھ حکومت نے ممتاز شاہ کو چیئرمین اینٹی کرپشن کا اضافی چارج تفویض کر دیا ، واضح رہے کہ ممتاز شاہ کے پاس پہلے سے سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کا بھی چارج ہے ۔ سندھ حکومت نے گریڈ 21 کے افسر محمد وسیم کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کراچی تعینات کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ۔ اعجاز میمن کو سیکرٹری ورکس اینڈ سروسزتعینات کردیا گیا جبکہ عبدالرشید سولنگی کو اسپیشل سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینیرنگ تعینات کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ۔