عمران خان کے پی کے سے کالاباغ ڈیم پرقراردادمنظورکرائیں،راناثناءاللہ

234

رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے عمران خان کے پی کے سے کالاباغ ڈیم پر قرارداد منظور کرائیں پنجاب قرارداد پاس کرچکا ہے ۔ کہتے ہیں پنجاب میں 20 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہو گا ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا پنجاب حکومت کالاباغ ڈیم بنانے کے حق میں ہے اور اس کے پنجاب اسمبلی پہلے ہی قرارداد منظور کرچکی ہے ۔ عمران خان کو چاہیے کہ کالاباغ ڈیم کے لئے خیبرپختونخوا سے قرارداد پاس کروائیں ۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ خیبرپختونخوا ہے جہاں دیگر نقصانات کے ساتھ ساتھ اب تک 7 اموات بھی ہو چکی ہیں ۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ کا کہنا تھا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بروقت ہوں گے اور  20 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہو گا۔ ان کا کہنا تھا سیاسی جماعتوں کے ساتھ آزاد امیدوار بھی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔