بلستان ڈویژن میں ایمرجنسی نافذ،پاک فوج نے 60افراد کو نکال لیا

209

پاک فوج نے چترال کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیوآپریشن کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 60افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منقتل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیلاب متاثرہ علاقوں کراغ اور بونی سے 60افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ریسکیو کیے گئے افراد میں بیمار ، سیاح ، بزرگ اور بچے شامل ہیں جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب سیلات کی تباہ کاریوں کے باعث بلتستان ڈویژن میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اورپاک فوج کی جانب سےمیڈیکل کیمپ قائم کردیاگیا جب کہ لینڈسلائیڈنگ کےپیش نظرلوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔