چوتھا ون ڈے، سری لنکا کی پہلے بیٹنگ

241

سری لنکا نے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان انجیلومیتھیوز نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔اس میچ کے لیے سری لنکن ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ پاکستان نے وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا ہے۔

ٹاس کے موقع پر سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ ٹاس ہمارے لیے اہمیت نہیں رکھتا ہماری تمام تر توجہ بہترین کارکردگی پر ہے۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر نے کہا کہ فتح سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور کوشش کریں گے حریف ٹیم کو جلد سے جلد آؤٹ کریں ۔انہوں نے کہا کہ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں ، سیریز جیتنے اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرنے کا یہ بہترین موقع ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔