ایشین آئل مارکیٹ میں جمعرات کے روز خام تیل کے نرخوں میں ملا جلا رجحان رہا جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کے ذخائر میں اضافہ اور عالمی مارکیٹ میں اضافی تیل کی آمد کے امکانات ہیں۔
امریکہ کے اہم ترین سودے، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی بعد از دوپہر ستمبر کیلئے فروخت 7 سینٹ بڑھ کر 49.26 ڈالر فی بیرل رہی جو کہ اپریل کے بعد 50 ڈالر فی بیرل کی پہلی فروخت ہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کی اسی عرصے کیلئے تجارت 8 سینٹ کم ہوکر56.05 ڈالر فی یورو رہی۔
گزشتہ روز امریکی محکمہ توانائی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پچھلے ہفتے کے دوران اس کے تیل کے تجارتی ذخائر میں 2.5 ملین بیرل کا اضافہ ہوگیا ہے۔