کراچی:بارش کا سلسلہ پیرتک جاری رہ سکتا ہے،محکمہ موسمیات

168

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارشوں کا نیا سلسلہ پیر تک جاری رہ سکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں بارشوں کا نیا سلسلہ پیر تک جاری رہ سکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلستان جوہر میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ ملیرہالٹ اور ملیر میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش لانڈھی میں 49 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ ایئرپورٹ میں 27 ملی میٹر ، یونی ورسٹی روڈ پر 18 ملی میٹر اور گلشن حدید میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔