کراچی:رینجرز کا ڈیفنس میں ریسٹورنٹ پر چھاپہ ، 4 افراد زیرحراست

247

رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے حراست میں لیئے جانے والے افراد میں ریسٹورنٹ کا مینیجر بھی شامل ہے ۔  ذرائع کے مطابق رینجرز نے چھاپے کے دوران ریسٹورنٹ کا ریکارڈ بھی چیک کیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل اور ایم این اے فوزیہ حمید ریسٹورنٹ پہنچ گئیں ۔