مالدیپ نے غیر ملکیوں کو زمین کی ملکیت دینے کی اجازت کا قانون منظور کرلیا ہے جس کے تحت غیر ملکیوں کو زمین کی ملکیت حاصل کرنے کی اجازت حاصل ہوگئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق مالدیپ کی پارلیمنٹ سے منظور کی گئی آئینی ترمیم کے تحت ایسے غیر ملکی جو زمین کو ٹھیکے پر لے کر کم ازکم ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے وہ اس زمین کے کم از کم 70 فیصد حصے کے مالک بن جائیں گے۔ پارلیمنٹ میں اس مسودہ قانون کے حق میں 74 ارکان نے ووٹ دیا جب کہ 14 نے اس کی مخالفت کی۔
مالدیپ کی حکومت کا کہنا ہے کہ نئے قانون سے ترقی کے بڑے منصوبے شروع ہوں گے اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔