کوئٹہ، سیکورٹی فورسز کا چھاپہ، کالعدم تنظیم کے 9افراد گرفتار،ایک زخمی

244

کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان کی کمین گاہ پر چھاپہ مار کر فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 طالبان رہنماؤ کو گرفتار کرلیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق فورسز کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں کاروائی کرتے ہوئے طالبان کے نو رہنماؤ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعد اد میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے ۔

 پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے علی الصبح کچلاک میں چھاپہ مارا جبکہ چھاپہ کے دوران ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان کا ایک رہنماء زخمی ہوگیا جبکہ زخمی ہونے والے رہنماء کے باقی 8 ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہواہے ۔